ہومپاکستانچوہدری نثار رکنیت کا حلف نہ اٹھا سکے ، کسی سیاسی کھیل کاحصہ نہیں ہوں، عمران ٹھنڈا کرکے کھائیں، سابق وزیرداخلہ کا مشورہ

چوہدری نثار رکنیت کا حلف نہ اٹھا سکے ، کسی سیاسی کھیل کاحصہ نہیں ہوں، عمران ٹھنڈا کرکے کھائیں، سابق وزیرداخلہ کا مشورہ

لاہور(آئی پی ایس )چوہدری نثار علی خان بغیر حلف اٹھائے ہی اسمبلی سے باہر آگئے۔ سینئر سیاسیدان چوہدری نثار علی خان پنجاب اسمبلی میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے کے پہنچے، تو صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کا گھیرا ؤکرلیا اور ان کی سیاسی حکمت عملی پر سوالوں کی بوچھاڑ کردی، تاہم چوہدری نثار کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب دینے کے بجائے چپ چاپ ایوان میں داخل ہوگئے، جہاں انہیں اسمبلی چیمبر میں بٹھا دیا گیا۔ چوہدری نثار علی خان نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی سے ملاقات کی اور انہیں حلف اٹھانے کے حوالے سے باضابطہ آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسیپکر اور ڈپٹی اسیپکر کی عدم موجودگی میں حلف لے سکتا ہوں، پنجاب اسمبلی کے رولز 15 کے مطابق پینل اف چئیرمین حلف لے سکتا ہے۔ چوہدری نثار نے رولز کی کاپی بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں پیش کی، تاہم طویل دیر تک انتظار کے بعد انہیں بغیر حلف اٹھائے ہی ایوان سے باہر آنا پڑا۔ایوان پنجاب کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں 2018 کے الیکشن میں 34 ہزار کی لیڈ سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوا تھا، مجھے پہلے قومی اسمبلی سیٹ پر ناکام کروایا گیا، اور اب حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے مجھے ڈی سیٹ کرنے کی کوشش میں ہے، میں نے ایک ہفتہ قبل حلف اٹھانیکا فیصلہ کیا تھا اور پنجاب اسمبلی کو لکھ کردیا، لیکن آج کہا گیا کہ اسپیکر اسمبلی موجود نہیں اس لئے حلف نہیں ہوسکتا، جب کہ پینل آف چیئرمین کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، اور وہ حلف بھی لے سکتے ہیں، پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے رویے کیخلاف عدالت جائیں گے، اور 2 دن بعد پھر حلف اٹھانے آؤں گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں کسی سیاسی کھیل کاحصہ نہیں ہوں، سیاسی معاملات پر زیادہ تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، ملک کو مفاہمت کی ضرورت ہے، عمران خان کو مشورے دینے والے بہت سے لوگ ہیں، لیکن میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ وہ ٹھنڈا کرکے کھائیں۔واضح رہے کہ چوہدری نثار 2018 کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا، اور پی پی 10 راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتے تھے، تاہم 3 سال گزر جانے کے باوجود انہوں نے حلف نہیں لیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔