ہومدنیابھارت میں کورونا وائر س سے ہلاکتیں تین لاکھ سے تجاوز کرگئیں

بھارت میں کورونا وائر س سے ہلاکتیں تین لاکھ سے تجاوز کرگئیں

نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب 4,454 اموات ہوئیں جبکہ نئے انفیکشنز کی تعداد 222,315 ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح بھارت میں یہ وائرس اب تک تین لاکھ چار ہزار کے قریب افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ اس انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ملین کے قریب پہنچ چکی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کی طرف سے اس تعداد کی تصدیق ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ملک میں ایک طرف تو اس مہلک وائرس کے سبب یومیہ ہلاکتیں اور نئے انفیکشنز کی ریکارڈ تعداد نوٹ کی جا رہی ہے تو دوسری طرف ملک میں ویکسینیشن مہم سست روی کا شکار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔