اسلام آباد(نیوزڈیسک)عدالتی حکم پر پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہٰی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی ہے۔
رواں ماہ مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں لاہور میں ان کے 8 مختلف بینک اکاؤنٹس اور 6 پراپرٹیز منجمد کر دی گئی تھیں۔
دستاویز کے مطابق رقم جمع کرانے اور نکلوانے میں استعمال ہوئے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے تھے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی کے مختلف بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے تھے۔
مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
