ہومتازہ ترینبینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40فیصد اضافی ٹیکس کااطلاق معطل

بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40فیصد اضافی ٹیکس کااطلاق معطل

اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر چالیس فیصد اضافی ٹیکس کااطلاق معطل کردیا ۔
عدالت عالیہ اسلام آبادکے جسٹس سرداراعجازخان نے فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے جاری کیے گئے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40فیصد اضافی ٹیکس کے اطلاق کے ایس آر اور کیخلاف عسکری بینک کی درخواست پر سماعت کی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40فیصد اضافی ٹیکس کااطلاق معطل کردیا،جسٹس سرداراعجازخان نے ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کے اطلاق سے متعلق ایف بی آرکا ایس آراومعطل کرنیکا تحریری حکم جاری کیا۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ درخواست گزارکیوکیل کے مطابق نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پیش کرناضروری ہے،وکیل کے مطابق ٹیکسیشن معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عسکری بینک کی جانب سے دائر درخواست پر مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔