لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ 18 نومبر کو لاہور ہائی کورٹ میں چیئر مین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات اور انکوئری کا ریکارڈ لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔
درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست، عدالت سے اہم خبر آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
