اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو جیل میں بی کلاس فراہم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں فواد چودھری کو جیل میں سہولیات اور وکلا و فیملی ارکان سے ملاقات کی اجازت دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق اسلام آباد پیش ہوئے۔
چیف کمشنر نے فواد چودھری کی درخواست پر عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جس پر جسٹس میاں گل حسن نے چیف کمشنر کو ہدایت کی کہ آپ کی رپورٹ آگئی ہے ،ٹھیک ہے آپ جا سکتے ہیں۔
عدالت نے فواد چودھری کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ انہیں جیل میں فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی بھی اجازت دے دی۔
بعدازاں، عدالت نے فواد چودھری کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
فواد چودھری کو جیل میں بی کلاس فراہم کردی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
