ہومتازہ تریننگران وزیراعظم دو روزہ دورے پرابو ظہبی پہنچ گئے ، اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع

نگران وزیراعظم دو روزہ دورے پرابو ظہبی پہنچ گئے ، اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع

اسلام آباد/ابو ظہبی (سب نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے۔ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عزت مآب عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

علاوہ ازیں نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی بھی یو اے ای پہنچ گئے ہیں ، جہاں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 28نومبر تک متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں ، جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات کریں گے۔

نگراں وزیراعظم اور صدر متحدہ عرب امارت کے مابین سیاسی، تجارتی،سرمایہ کاری، ثقافتی اور دفاع سمیت اہم امورپر بات ہوگی، یہ ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔اس دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز کے منصوبوں، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔