راولپنڈی(سب نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)کی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے القادر ٹرسٹ پراپرٹی 190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن علی خان کررہےہیں،جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے 15نومبر سے مسلسل تفتیش کررہی ہے۔
