Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزقمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

یاد رہے کہ شہری عاطف علی نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

شہری عاطف علی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

14 جون2023ء کو سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عادل راجہ کی برطانیہ میں گرفتاری کی متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں۔عادل راجہ کیخلاف پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، عادل راجہ کے خلاف پاکستانی اتھارٹیز نے مختلف شکایات درج کرائی ہوئی ہیں۔ عادل راجہ کے خلاف تازہ ترین شکایت 9 مئی سے متعلق کی گئی تھی، عادل راجہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ریاست پاکستان مخالف جذبات ابھارنے کی شکایت درج ہے۔

عادل راجہ پر الزام ہے کہ انہوں نے فیک نیوز پھیلائی جس کے ذریعے ریاست پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی۔لندن پولیس نے عادل راجہ کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں پاک فوج کے سینیئر افسر نے متنازع بیان پر عادل راجہ پر برطانوی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے حامی سمجھے جانے والے پاک فوج کے سابق افسر عادل راجہ نے پاک فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر پر پی ٹی آئی کے خلاف انتخابی دھاندلی کرنے اور جنرل ریٹائرڈ باجوہ پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔ برطانوی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں کہا گیا کہ عادل راجہ نے 14 جون 2022 کو حاضر سروس فوجی افسر کے خلاف مہم کا آغاز کیا جس سے درخواست گزار کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ عادل راجہ گزشتہ برس اپریل میں اسلام آباد سے لاپتہ ہونے کے بعد لندن پہنچ گئے تھے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراں پر سنگین الزامات بھی عائد کیے تھیاور ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔