Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21سے 22میں ترقیوں کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21سے 22میں ترقیوں کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،دیگرشرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت اجلاس آئندہ ماہ ہوگا، جس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،دیگرشرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اِس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہوم ورک کا آغاز کر دیا ہے۔ اور تمام کیڈرز کو گریڈ 22 کی آسامیاں شمار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جب کہ آسامیوں کے شمار کیلئے کٹ آف ڈیٹ 31دسمبر مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کی 5 آسامیوں کیلئے 46 افسران کا پینل مرتب کرلیا گیا ہے، جب کہ پولیس سروس کی 2 آسامیوں کیلئے 17 افسران اور سیکریٹریٹ گروپ کی 2 آسامیوں کیلئے 27 افسران کا پینل مرتب کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔