اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)میں 5 سالہ روٹیشن پالیسی کے تحت بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے، مزید 15 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور 6 انسپکٹرز کے مختلف زونز میں تبادلے کر دیئے گئے، وزارت داخلہ کی طرف سے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمران بھٹی کا ایف آئی اے سی بی سی پنجاب زون ون لاہور سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد امین کا اے ایچ ٹی سی پنجاب زون ون لاہور سے سی سی سی اسلام آباد زون میں تبادلہ کر دیا گیاہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا شواز سی سی سی پنجاب زون ون لاہور سے سی بی سی اسلام آباد زون ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائو محمد احمد کا زونل آفس لاہور سے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی اسلام آباد جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی امام زیدی کا سی بی سی پنجاب زون ون لاہور سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل عباس کا اے سی سی پنجاب زون ون لاہور سے آفس آف اے ڈی جی نارتھ ہیڈکوارٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس احمد باجوہ کا امیگریشن ونگ پنجاب سے امیگریشن اسلام آباد میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد رضوان خان کا اے ٹی یو پنجاب زون ون لاہور سے اے سی سی اسلام آباد زون میں تبادلہ کیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد الرحمان کا سرکل ملتان زون ٹو سے سی بی سی اسلام آباد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن شاہد حسین کا فیصل آباد سرکل زون ٹو سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ریاض جنجوعہ کا ایف آئی اے اسلام آباد زون سے ای جی او اے یونٹ پنجاب زون ون لاہور میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحمان کا اسلام آباد زون سے ایف آئی اے امیگریشن ونگ لاہور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عرفان عظیم برنی کا اسلام آباد زون سے سی بی سی پنجاب زون ون لاہور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت نواز کا اسلام آباد زون سے سی سی سی پنجاب زون ون لاہور جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم خان کا ایف آئی اے کے پی کے زون پشاور سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر رب نواز کا پنجاب زون ون لاہور سے سرگودھا سرکل، انسپکٹر محمد علی سید کا پنجاب زون ون لاہور سے فیصل آباد سرکل پنجاب زون ٹو ، انسپکٹر نعیم خان نیازی کا ایف آئی اے اسلام آباد زون سے سرکل گجرات پنجاب زون ون، انسپکٹر غازی امان اللہ کا کے پی کے زون پشاور سے سی سی سی اسلام آباد زون، انسپکٹر محمد عمران کا اے ایچ ٹی سی کے پی کے زون پشاور سے ایف آئی اے اے سی سی کے پی کے زون پشاور اور انسپکٹر زین اللہ کا ایف آئی اے سی بی سی کے پی کے زون پشاور سے ایف آئی اے سرکل مردان کے پی کے زون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

