اسلام آباد(آئی پی ایس )اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کا میڈیا رپورٹس کا نوٹس ، مجسٹریٹ کے ہمراہ شاہدرہ پکنک پوائنٹ کا دورہ ، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے مجسٹریٹ کے ہمراہ شاہدرہ پکنک پوائنٹ کا دورہ کیا ، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔شاہدرہ پکنک پوائنٹ کو سیاحوں سے مکمل طور پر خالی کرالیاگیا۔ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے ناکوں پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ۔

