Monday, May 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تنخواہ، مراعات کی منظوری

ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تنخواہ، مراعات کی منظوری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کو 15لاکھ روپے ماہانہ اور مراعات دینے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ پراسیکیوٹرجنرل نیب سید احتشام شاہ کیلئے 16لاکھ 58 ہزار روپے تنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی ہے۔
ڈپٹی چیئرمین نیب کو 500 لیٹر پیٹرول، بجلی،گیس اور دیگر الاؤنس ہائیکورٹ کے جج کے مساوی ملیں گے جب کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600 لیٹر پیٹرول، گاڑی بمعہ ڈرائیور، بجلی، گیس اور دیگرالاؤنس سپریم کورٹ جج کے مساوی ملیں گے۔
ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو ریکوری پر بونس بھی ملے گا۔
وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی اور چیئرمین نیب نذیراحمدکی سفارش پرتنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔