لندن(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر لندن میں نامعلوم افراد نے مبینہ حملے کی کوشش کی۔ ن لیگی رہنما نے دعوی کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر نامعلوم افراد کی مبینہ حملے کی کوشش کی، چار نقاب پوشوں نے حسن نواز کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی، سابق وزیراعظم اپنے بیٹے حسن نواز کے دفتر میں موجود تھے، نقاب پوشوں نے دفتر کی سیڑھوں پر حسن نواز کو دھمکیاں دیں۔ ن لیگ رہنما نے دعوی کیا کہ عابد شیر علی اور نواز شریف کے محافظوں نے مبینہ حملہ آوروں کو روکا، پولیس کو طلب کرنے پر نقاب پوش فرار ہو گئے، لندن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے عوام کی آواز ہیں اور انہیں خاموش نہیں کیا جائے گا۔
لندن،سابق وزیراعظم نواز شریف پر نقاب پوشوں کی مبینہ حملے کی کوشش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
