ہومپاکستانوہ وقت جلد آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا: وزیراعظم عمران خان

وہ وقت جلد آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انشا اللہ وہ وقت جلد آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا، پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

یوم یکجہتی فلسطین پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 27 ویں کی رات مسجدنبوی میں تھاجب پتہ چلاکہ قبلہ اول پرحملہ ہوا، فلسطینیوں سے بہت نا انصافی ہو رہی ہے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر سب کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان نے ہر فورم پر فلسطینیوں کی حمایت کی، اسرائیلی پولیس نے رمضان میں فلسطینیوں پر تشدد کیا۔انہوں نے کہا کہ ظالم اسرائیل فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی گئی، اسرائیلی بربریت سے درجنوں فلسطینی شہید ہوئے۔ مغربی میڈیا پراسرائیل پرتنقید ہوئی جوخوش آئند ہے۔ نظر آ رہا ہے کہ دنیا کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے موقف تبدیل ہو رہا ہے۔ اسرائیل کا ساتھ دینے والے ملک اب فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی بات کر رہے ہیں۔ دنیا میں سوشل میڈیا پر عوامی رائے سے فلسطینوں کے حق میں دبا مزید بڑھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ پاکستانی قوم کی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلیوں میں بھرپور شرکت باعث مسرت ہے۔ قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب سے اسرائیل بنا ہے، پاکستان کا ایک ہی موقف رہا ہے، پاکستان کاموقف ہے، فلسطینیوں کیساتھ ناانصافی ہوئی ، پاکستان نیہرفورم پر فلسطینیوں کی حمایت کی۔ قائد کے ویژن کے مطابق ہمیشہ سے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ وہ وقت جلد آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا، اس طرح فلسطینی بھی برابر کے شہری بن کر رہ سکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔