اسلام آباد،سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے ورکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ تو ہوگیاہے مگر یہ جنگ بندی مستقل حل نہیں۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ گزشتہ 11 دن میں اسرائیلی بمباری سے 65 بچوں سمیت 232 شہری شہید 1900 زخمی ہیں،90000 لوگ بے گھر،1800 گھر تباہ، 74 حکومتی عمارتیں تباہ اور 33میڈیا ہاس تباہ کردیے گئے ہیں۔آزاد ریاست کا وجود ہی مسئلہ فلسطین کا حل ہے۔
جنگ بندی مستقل حل نہیں،آزاد ریاست کا وجود ہی مسئلہ فلسطین کا حل ہے،چوہدری سالک حسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
