ہومپاکستانسفارتی تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر پاکستان اور چینی صدور کی مبارک باد

سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر پاکستان اور چینی صدور کی مبارک باد

اسلام آباد،پاک چین سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر پاکستان اور چینی صدور نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک-چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر پاکستانی اور چینی صدور کے مابین مبارکبادی خطوط کا تبادلہ ہوا،دونوں صدور نے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 70 سال مکمل ہونے پر عوام اور حکومتوں کو مبارکبادپیش کی ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دوست رہے، مشکلات کے باوجود اپنے مقاصد کے حصول میں دونوں ممالک نے بے انتہا قربانیاں دیں، پاک چین لازوال دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ صدر شی جنپنگ کی قیادت میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوئی، چین کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی فراہمی سے پاکستان میں قیمتی جانوں کو بچایا گیا، پاکستان پاک- چین اقتصادی راہداری کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مثالی منصوبہ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین بنیادی مسائل اور مفادات پر ساتھ ساتھ ہیں، دونوں ممالک کے مابین 70 سالہ دوستی اور اعتماد چٹان کی طرف مضبوط ہے،۔چینی صدر نے کہا کہ پاک چین دوستی دونوں اقوام کا سب سے اہم اسٹریٹجک اثاثہ ہے، دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے پاک چین اقتصادی راہداری سے شاندار نتائج ملے، پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا اور خطے میں خوشحالی آئی۔چینی صدر نے کہا کہ میں پاکستان- چین دوستی کو خصوصی اہمیت دیتا ہوں اوردونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک روابط اور عملی تعاون کے فروغ کیلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔