ہومپاکستانجنگ بندی کافی نہیں اسرائیل کو فلسطین سے نکلنا ہوگا، گورنر پنجاب

جنگ بندی کافی نہیں اسرائیل کو فلسطین سے نکلنا ہوگا، گورنر پنجاب

لاہور،گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ جنگ بندی کافی نہیں اسرائیل کو فلسطین سے نکلنا ہوگا، اسرائیل کو غیر قانونی آبادیاں، تشدد اور گر فتاریاں بھی ختم کر نا ہونگیں۔یوم یکجہتی فلسطین پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت سب فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں، جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوگا دنیا میں امن ایک خواب رہے گا، امریکہ کو اسرائیل نہیں انصاف اورا نسانیت کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، وزیراعظم عمران خان فلسطینیوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔