ہومشوبزمعروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کورونا وائرس کا شکار

معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کورونا وائرس کا شکار

کراچی (آئی پی ایس )معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کورونا وائرس کا شکارہوگئیں۔گزشتہ روز مومنہ مستحسن نے فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔مومنہ مستحسن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چہرے پر نا ہی کوئی میک اپ ہے اور نا کوئی فلٹر لگایا ہے، بس صرف کووڈ ہے۔اپنی اسٹوری میں مومنہ مستحسن نے لکھا کہ قرنطینہ موڈ آن ہے، تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے گلوکارہ نے اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔مومنہ مستحسن نے مداحوں کو عالمی وبا سے محفوظ رہنے کا بھی مشورہ دیا اور لکھا کہ ‘محفوظ رہیں’۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔