ہومتازہ ترینوفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی آذربائیجان کے نئے سفیر عرفان داوودوف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی آذربائیجان کے نئے سفیر عرفان داوودوف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے پاکستان میں آذربائیجان کے نومنتخب سفیر عرفان داوودوف نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے عرفان داوودوف کو پاکستان میں آذربائیجان کا سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سفیر کی تعیناتی سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مواصلات، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوششیں جاری رکھی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔