ہومپاکستانپی ٹی آئی کا لیڈر کسی سے مخلص نہیں تھا، میری بیٹی کیخلاف مقدمات بنائے، علیم خان

پی ٹی آئی کا لیڈر کسی سے مخلص نہیں تھا، میری بیٹی کیخلاف مقدمات بنائے، علیم خان

راولپنڈی:استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لیڈر کسی کے ساتھ بھی مخلص نہیں تھا۔ ہم نے کبھی خواتین پر سیاست نہیں کی، میری بیٹی کیخلاف مقدمات بنائے گئے۔ ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب میں علیم خان نے کہا کہ میں اور جہانگیرترین 2011 سے ساتھ ہیں، نیا پاکستان بنانے کی ایک سوچ اور نظریہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے جو محنت کرسکتے تھے ہم نے کی، پی ٹی آئی کا لیڈر کسی کیساتھ بھی مخلص نہیں تھا۔ علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ میری بیٹی کیخلاف مقدمات بنائیگئے اور جہانگیر ترین کے اہلخانہ کیخلاف پرچے کرائیگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔