Friday, June 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانآصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان رابطے کی خبریں درست نہیں: فیصل کریم کنڈی

آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان رابطے کی خبریں درست نہیں: فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف کے درمیان رابطے کی خبریں درست نہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان رابطے کی خبروں میں کسی بھی قسم کی صداقت نہیں ہے، میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں، کوئی بھی خبر دینے سے پہلے اس کی تصدیق کر لینی چاہئے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی خبریں چلی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔