Friday, June 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومٹاپ سٹوریکھانا، پانی اور ایندھن سب بند، غزہ کھنڈرات میں تبدیل ، شہادتیں 10 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

کھانا، پانی اور ایندھن سب بند، غزہ کھنڈرات میں تبدیل ، شہادتیں 10 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

غزہ:غزہ پر اسرائیلی حملوں کو پورا مہینہ ہوگیا جس میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔امریکا اور اسرائیل کی حامی طاقتیں جنگ بندی کی مخالف ہیں جب کہ باقی دنیا تماشائی کا کردار نبھارہی ہے، غزہ میں نہ کھانا، نہ پانی، ایندھن نہ بجلی، حالات ہر دن پہلے سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔گزشتہ چند گھنٹوں میں حملے شروع ہونے سے اب تک کی بدترین بمباری کی اطلاعات ہیں اور فضا میں دھماکوں کی گونج سنی جارہی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر پیر کی صبح مسلسل اسرائیلی بمباری میں کم ازکم 27 فلسطینی شہید ہوئے اور 15 افراد رفاح کیقریبی علاقیتل السلطان میں شہید ہوئے ہیں جب کہ غزہ میں آج 10 افراد وسطی غزہ کیعلاقے الزاویدا میں شہیدہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق آج 2 افراد جبالیا کیمپ میں بھی شہید ہوئے۔عرب میڈیا کاکہنا ہیکہ غزہ میں بمباری کیباعث ایمرجنسی سروس کے اہلکارکچھ علاقوں تک نہیں پہنچ سکے۔الشفا اسپتال سمیت کئی اسپتالوں کے نزدیک بھی حملے ہوئے، اس کے علاوہ بچوں کے اسپتال پر بھی بمباری کی گئی۔غزہ میں تیسری مرتبہ مواصلات اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید 9770 افراد میں سے 4800بچے شامل ہیں جب کہ 26 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔ادھر امریکی سی آئی اے چیف ولیم برنس اسرائیل پہنچ گئے جب کہ چین اور عرب امارات کی درخواست پر پیر کو سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس متوقع ہے۔اب تک جنگ بندی اور جنگ میں وقفے کی چار قراردادیں ویٹو کی جاچکی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ساتھ رپورٹنگ کرنے والی امریکی ٹی وی کے صحافی نے اتوار کو حملے میں 20 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہیکہ فلسطینی سرزمین کو 2 حصوں جنوبی اور شمالی غزہ میں تقسیم کردیا،اس کے علاوہ انہوں نے حماس کے خلاف اہم کامیابیوں کا دعوی بھی کیا۔ اسرائیلی بربریت کے جواب میں حماس کے تل ابیب پر راکٹ حملے کیے جارہے ہیں، راکٹوں کو نشانہ بنانے والا آئرن ڈون کا میزائل خرابی کا شکار ہوگیا اور اسرائیل ہی میں گرگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔