اسلام آباد (آئی پی ایس )سجادہ نشین درگاہ حضرت بری امام سرکار کی فلسطین پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت ، سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کے ہوتے ہوئے ایسے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے، آئے روز نہتے لوگوں، بچوں، بزرگوں اور عورتوں کی شہادت اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ سجادہ نشین بری امام سرکار نے کہا کہ اقوام عالم اللہ کے عزاب سے ڈریں اور ظالموں کے ہاتھ روکیں،پیر سید محمد علی گیلانی نے کہا کہ اسرائیل پر عالمی امن کو تباہ کرنے کی پاداش میں سفارتی، تجارتی و دیگر پابندیاں لگائی جائیں۔ پیر سید محمد علی گیلانی نے کہا کہ حکومت پاکستان فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر امور کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
فلسطین میں نہتے شہریوں کی شہادت اقوام عالم کیلئے لمحہ فکریہ ہے،سجادہ نشین بری امام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
