ہومپاکستانشوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر ملک بھر میں آج منائی جائے گی

شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر ملک بھر میں آج منائی جائے گی

اسلام آباد(آئی پی ایس )مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج بروز جمعرات 13 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔ عید الفطر کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے موصول شہادتوں پر کمیٹی ارکان کے درمیان اختلاف ہوا تاہم ملک کے مختلف شہروں سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر آج عید منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں ہوا، جس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پشاورمیں چیئرمین زونل کمیٹی مولانا احسان الحق کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال، جب کہ کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمئہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، کراچی میں کوئی شہادت موصول نہ ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی حافظ محمد سلفی نے کی، جب کہ اجلاس میں قاری نظیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال،مولانا صابر بھی شریک ہوئے اس سیقبل محکمئہ موسمیات نے کہا تھا کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی اسے دیکھا جاسکتا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔