ہومکھیلچوتھا ایمرا ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ یار محمد اور مرتضی علی نے جیت لیا

چوتھا ایمرا ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ یار محمد اور مرتضی علی نے جیت لیا

ملتان (آئی پی ایس )پاکستان تحریک اتحاد ، الکبیر ٹاؤن اور کنگز ٹاؤن کے تعاون سے جاری چوتھا ایمرا ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ اے آر وائی نیوز چینل کے رپورٹر یار محمد اور جی این این نیوز چینل کے رپورٹر مرتضی علی نے جیت لیا جبکہ رنر اپ ٹیم اے آر وائی نیوز کے کیمرہ مین عدنان بٹ اور دانش رہے ہیں اور اس بار ایمرا ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ کی تیسرے نمبر پر سما نیوز چینل کی ٹیم کے نسیم نیازی اور یاسر بھٹی آئے ہیں اس موقع پر سابق صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری پی ایف یو جے رانا محمد عظیم ، صدر ایمرا محمد آصف بٹ، سیکرٹری پی یو جے اشرف مجید نے کھلاڑی میں پہلا انعام 50000 ہزار روپے، دوسرا انعام 25000 ہزار روپے تیسرا انعام 10000 روپے اور ٹرافی تقسیم کی ہیں ایمرا ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ میں 38 مختلف نیوز چینلز کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں رپورٹرز، کیمرہ مینز، اینکرز، پروڈیوسرز ، این ایل ایز کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اس موقع پر ایمرا رمضان کرکٹ سیریز کا بھی دوستانہ میچ لاہور پریس کلب اور پی ایف یو جے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ہے جس میں پی ایف یو جے کے کپتان اور سیکرٹری پی ایف یو جے رانا محمد عظیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور چار اوورز میں پچاس رنز بنائے تھے جس میں کپتان رانا محمد عظیم کے 18 رنز بھی شامل تھے جبکہ ان کے کھلاڑی رانا ظہیر 22 رنز اور عاقل بٹ نے 10 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری جانب لاہور پریس کلب کی ٹیم نے آخری اوور میں میچ جیت لیا ہے جس میں لاہور پریس کلب کی ٹیم کے کپتان ارشد انصاری نے سولہ رنز بنائے ہیں جبکہ ممبر گورننگ باڈی فاروق جوہری نے پندرہ رنز بنائے تھے اور فوٹوگرافر ظہیر عباس نے 23 رنز بنا کر میچ جتوا دیا ہےآج ایمرا رمضان کرکٹ سیریز کے تین میچ ہونگے جس میں ایک پی یو جے بمقابلہ لاہور پریس کلبایمرا بمقابلہ پی ایف یو جے، پی یو جے بمقابلہ پی یو جے ہوگا ٹورنامنٹ 8 بجے شروع ہو جائے گا اور فائنل میچ بھی آج ہوگااس سے قبل ایمرا باڈی کپتان محمد آصف بٹ کی سربراہی میں لاہور پریس کلب سے اور پی یو جے کی ٹیم صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ کی سربراہی میں پی ایف یو جے کی ٹیم سے میچ جیت چکی ہے پی ایف یو جے مسلسل دو میچ ہار چکی ہے اور پی یو جے ، پریس کلب اور ایمراباڈی ایک ایک میچ ٹورنامنٹ کا جیت چکی ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔