انقرہ (آئی پی ایس )ترک صدر طیب اردگان نے دہشت گرد اسرائیلی فوج کی مسجد اقصی میں ہوئی حالیہ سفاکیت کی سخت لفظوں میں مذمت کی ہے۔ ترک صدر کے مطابق اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے۔ ترک صدر نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ بیت المقدس کے معنی استنبول، جکارتہ اور اسلام آباد ہیں۔ترک صدر طیب اردگان کے مطابق تازہ حملہ فلسطینیوں پر نہیں بلکہ سبھی مسلمانوں پر ہے۔ طیب اردگان نے کہا کہ اگر مسجد اقصی کو کچھ ہوا تو ہم مسلمانوں کے دیگر مقدس مقامات کی حفاظت کیسے کرسکیں گے، سب کچھ سے محروم ہوجائیں گے۔ ترک صدر نے دوٹوک لفظوں میں کہاہے کہ بیت المقدس کے معنی استنبول، جکارتہ اور اسلام آباد ہے۔ مدینہ کے معنی مصر، بغداد، دمشق ان کے مطابق کعبہ ہر مسلمان کے لیے اعزاز، وقار اور فخر ہے اور اس کے بغیر ہر بھی مسلمان ادھورا ہے۔
ترک صدر طیب اردگان کی اسرائیلی فوج کی مسجد اقصی میں دہشت گردی کی مذمت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
