ہوماسلام آبادپٹرولنگ پولیس کے افسران و اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ویکسین لگانے کا عمل جاری

پٹرولنگ پولیس کے افسران و اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ویکسین لگانے کا عمل جاری

راولپنڈی (آئی پی ایس)آئی جی پنجاب انعام غنی کے احکامات کے مطابق ایس ایس پٹرولنگ گلفام ناصر وڑایچ کی ہدایات کے بعد ڈی ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی سردار بابر ممتاز کی خصوصی دلچسپی پر پٹرولنگ پوسٹ قائداعظم کالونی کے افسران و اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ویکسین لگانے کا عمل جاری، 40 سال سے زائد عمر کے افسران و جوانوں کو ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔سب انسپکٹر طاہر محمود انچارج پٹرولنگ پوسٹ قائد اعظم کالونی راولپنڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ سے سب انسپکٹر مختار احمد نے آج کرونا ویکسین سینٹر فاطمہ جناح وویمین یونیورسٹی راولپنڈی سے فرسٹ ڈوز لگوای۔مزید براں پوسٹ کے بقایا تمام افسران و جوانوں کو مرحلہ وار ویکسینیشن کروائی جائے گی،کورونا وائرس سے بچاو کیلئے پٹرولنگ پوسٹ کے افسران و جوان احتیاطی تدابیر اختیار کریں تا کہ کوورونا وائرس جیسے موضی مرض سے بچا و ممکن ہو سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔