لاہور:آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 12 فیصد کمی ہوگئی ہے۔ستمبر میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 18 کروڑ ڈالر کمی سے ایک ارب 35 کروڑ ڈالر رہیں۔گزشتہ سال ستمبر میں ایک ارب 53 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل اشیا برآمد کی گئی تھیں۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 10 فیصد کمی سے چار ارب 12 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ سال جولائی سے ستمبر کے دوران چار ارب 59 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برامد کی گئی تھیں۔
ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ستمبر میں 12 فیصد کمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

