ہومپاکستانعمران خان 5 ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے

عمران خان 5 ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم عمران خان انسٹاگرام پر 5 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے پاکستانی سیاستدان بن گئے ۔ مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیر اعظم کے فالوورز کی تعداد میں یہ اضافہ ان کے تین روزہ سعودی عرب کیدوران دیکھنے میں آیا جس کے بعد عمران خان نے انسٹاگرام پر 5ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی سیاسی شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ان کے سعودی عرب کے دورے کے دوران لی جانے والی مختلف تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ حال ہی میں وزیراعظم نے سعودی وزرا کے ہمراہ مسجد نبوی کے دورے کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی اور مداحوں سے فلسطین کے لوگوں کی مدد کی درخواست کی۔ خیال رہے کہ عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 13 ملین جبکہ فیس بک فالوورز کی تعداد 10 ملین سے زائد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔