اسلام آباد، پاکستان نے بھارت میں غیر متعلقہ افراد سے 7 کلوگرام سے زیادہ قدرتی یورینیم پکڑے جانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں غیر متعلقہ افراد سے 7 کلوگرام سے زیادہ قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی مواد کی حفاظت تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ہفتہ کو جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح یورینیم کی اتنی مقدار کسی بھی ریاست کے کنٹرول سے باہر دستیاب ہوسکتی ہے اور ان وجوہات کی نشاندہی کی جائے جس کی وجہ سے یہ ممکن ہوا ہے۔
پاکستان کا بھارت میں غیر متعلقہ افراد سے 7 کلوگرام سے زیادہ قدرتی یورینیم پکڑے جانے کی اطلاعات پر اظہارتشویش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
