اسلام آباد(آئی پی ایس ) ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے دفتر میں سفارش کرانے والا جعل ساز دھر لیا گیا۔ملزم نعیم عباس ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے دفتر میں سفارشی بن کر آیا خود کا ڈی ایم جی آفیسر تعارف کروایا۔ملزم نے خود کو ایڈیشنل سیکرٹری اسلام آباد اور ایس ایس پی کا دوست ظاہر کیا۔شک گزرنے پر جانچ پڑتال پر ملزم ایک بہروپیا پایا جس کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ملزم اس سے قبل ایف آئی میں چیف جسٹس کے جعلی ایڈوائزر کے طور پر بھی گرفتار ہو چکا ہے ۔ملزم شہریوں سے نوکری دلانے اور دیگر کام کرانے کی غرض سے بڑی رقم بھی حاصل کرچکا ہے۔ملزم سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں اپنے آپ کو بڑا آفیسر ظاہر کرکے غیر ضروری فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع سنسنی خیز انکشافات کی توقعات۔

