ہوماسلام آبادکھنہ پولیس کی کارروائی،گن پوائنٹ کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے تین کارندے گرفتار

کھنہ پولیس کی کارروائی،گن پوائنٹ کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے تین کارندے گرفتار

اسلام آباد،ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب کی ہدایت پر تھانہ کھنہ پولیس کی کارروائی ،گن پوائنٹ کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے تین کارندے گرفتار گرفتار، ملزمان میں راحت، محمد آصف،عبدالرحمن شامل ہیں۔

ترجمان اسلام پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے ہوئے موبائلز و قیمتی اشیا برآمد اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن بھی برآمد کر لیا گیا ، کارروائی اے ایس پی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھنہ معہ ٹیم نے کی ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔دوسری طرف آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس کے افسران اور جوانوںنے جمعتہ الوداع پر سکیورٹی کے بہترین فرائض انجام دیئے، تمام افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہریوں کی حفاظت ہی ہماری عبادت ہے،اسلام آباد پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت چوکس ہے، پولیس جوان آپ کی حفاظت کیلئے چوکس کھڑے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔