نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 414,188 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد پچھلے ایک ہفتے میں سامنے آنے والے نئے کیسز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ ملین سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرین کی تعداد اب تقریبا ڈھائی کروڑ ہو گئی ہے۔ جمعہ کو بھارت میں 3,915 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 234,083 ہو گئی ہے۔ طبی ماہرین کا البتہ کہنا ہے کہ متاثرین اور ہلاک شدگان کی حقیقی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے دس گنا تک زائد ہو سکتی ہے۔ دریں اثنا بیرونی ممالک سے امداد کی آمد جاری ہے۔ جمعہ کو پولینڈ، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ سے امدادی ساز و سامان کی تازہ کھیپ بھارت پہنچی۔
بھارت میں کورونا وائرس سے ایک روز میں مزید 3,915افراد ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
