Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبشری بی بی کی جیل میں عمران خان سے 45 منٹ ملاقات

بشری بی بی کی جیل میں عمران خان سے 45 منٹ ملاقات

اٹک:سابق خاتون اول بشری بی بی نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 45 منٹ ملاقات کی، جب کہ ان کے ہمراہ جانے والی لیگل ٹیم کو پولیس ناکے پر روک لیا گیا تھا۔بشری بی بی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جیل پہنچیں، ان کے ہمراہ 4 رکنی لیگل ٹیم بھی تھی۔بشری بی بی اور پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو پولیس ناکے پر روک لیا گیا، اور بعد ازاں بشری بی بی جیل کو جیل کے اندر جانے کی اجازت دے دی گئی جب کہ لیگل ٹیم کو باہر روک لیا گیا۔بشری بی بی نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 45 منٹ تک ملاقات کی اور واپس روانہ ہوگئیں۔ جب کہ وکلا کی ٹیم تاحال جیل کے باہر موجود ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔