ریاض (آئی پی ایس )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جمعہ کو جدہ میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بالخصوص عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون اور ترقی کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے جمعرات کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔سعودی وزارت دفاع کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ خالد بن سلمان نے جدہ میں پاکستان کے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا۔ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات خصوصا دفاعی اور فوجی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔سیکیورٹی اور استحکام بر قرار رکھنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ با ہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
