ہومپاکستانضروری کام آج ہی نمٹا لیں ،کل شام سے اسلام آباد میں مکمل لاک ڈائون ہوگا ، حمزہ شفقات

ضروری کام آج ہی نمٹا لیں ،کل شام سے اسلام آباد میں مکمل لاک ڈائون ہوگا ، حمزہ شفقات

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اسلام آباد میں لاک ڈائون کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل بروز جمعہ شام 6بجے کے بعد سے ہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاک ڈائون کرناشروع کردیں گے ،کل شام سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی جائے گی اور جتنے بھی ہمارے پارکس ہیں ، مراکز اور کمرشل ایریا کو بند کردیا جائے گا ۔انہوں نے اسلام آباد کے شہریوں سے درخواست کی کہ آج ہی اگر آپ کے کوئی کام ہیں تو وہ نمٹا لیں اور8سے 16مئی تک مکمل لاک ڈائون ہوگا اور ہم اسی پالیسی پر عمل درآمد کریں گے کہ گھر رہیں محفوظ رہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔