ہومتازہ تریناداکارہ سنبل شاہدکوروناوائرس کے باعث انتقال کرگئیں

اداکارہ سنبل شاہدکوروناوائرس کے باعث انتقال کرگئیں

کراچی (آئی پی ایس )معروف ٹی وی اداکارہ سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔سنبل شاہد کی بہن بشری انصاری نے کہا کہ سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا جس کے بعد سے وہ لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔گزشتہ دنوں پاکستانی ماڈل ونیزا احمد نے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ سنبل شاہد کیلئے بلڈ گروپ بی پازیٹیو کی اشد ضرورت ہے۔سنبل شاہد کی بہنیں بشری انصاری اور عاصمہ عباس بھی بہن کی صحت کے حوالے سے پوسٹس شیئر کررہی تھیں۔بشری انصاری کی بہن عاصمہ عباس نے بہن سنبل شاہد کی صحت کے حوالے سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سنبل شاہد اسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں، براہِ کرم ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔