ہومپاکستانانتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا قیام ،اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی

انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا قیام ،اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد(آئی پی ایس )انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا قیام ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کے لیے اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی ،وزیر اعظم پاکستان نے اسپیکر کو انتخابی اصلاحات کے لیے بین پارلیمانی قائم کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔ پانچ رکنی کمیٹی اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کرئے گی۔ کمیٹی میں وفاقی وزرا پرویز خٹک ، فواد حسین چوہدری ، اسد عمر اوروزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے انتخابی اصلاحات کے لیے رابطہ کرے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات اور انتخابات میں کرپٹ پریکٹسز کے خاتمے کے لیے بین الجماعتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گا، صاف اورشفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے ہمارا پارلیمانی نظام مضبوط ہوگا، پوری کوشش ہے کہ اگلے عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات نافذ العمل ہو سکیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں میں اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے کمیٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔