اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ووزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چیئرمین پنجاب سرمایہ بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان نے بھارتی قید میں طبعی سہولیات کے فقدان اور تشدد سے ضمیر کے قیدی اشرف صحرائی کی رحلت پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کشمیری قیادت کے ساتھ بھارت کا رویہ قابل مذمت ہے، کشمیری قائدین پر بھارتی مظالم اور سالوں سے بلا جواز جیلوں اور عقوبت خانوں میں ان پر مظالم نا قابل برداشت ہیں ، کورونا کی وبا پر مقبوضہ کشمیر سے ونٹی لیٹر اور دیگر طبعی آلات کی دھلی منتقلی انسانیت سوز عمل ہے عالمی برادی کو فوری طور پر اشرف صحرائی کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنی چاہئے ،سید علی گیلانی ، یاسین ملک آسیہ اندرابی اور دیگر کشمیر ی قاہدیں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ کو اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حکومت پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں طبعی سہولیات بشمول آکسیجن ونٹی لیٹر اور دیگر طبعی سہولیات پہنچانے کیلئے آگے بڑھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان صدر آزاد کشمیر کے ذریعے اس مدد کی با ضابطہ پیش کش کر چکی ہے مگر بھارت کو اس مشکل وقت میں بھی پاکستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انسانوں کی مدد سے روکا جا رھا ہے جو قابل افسوس اور قابل مزمت ہے ۔سردار تنویر الیاس خان نے او آئی سی کے سکریڑی جنرل سے بھی اسکا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دنیا سے بھارت کو ملنے والی طبعی امداد کو کشمیریوں تک بھی پہچانے سے مشروط کیا جائے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کی بھر پوری فوری مدد کرنے کو تیار ہے اس حوالے سے انسانی حقوق کے اداروں پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض کی بجا آوری میں کشمیریوں کو نظر انداز نہ کریں ۔انہوں نے کہا کشمیری قیادت کا قتل اب مزید برداشت نہیںکیاجائے گا اور پوری پاکستانی قوم ان مظالم پر یک زبان ہوکر بولے گی۔
سردارتنویر الیاس خان کا اشرف صحرائی کی رحلت پر اظہار افسوس،او آئی سی سے فوری نوٹس کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
