ہومبریکنگ نیوزایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی

ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی

ایشیا کپ ون ڈے کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر257 رنز بنائے۔258 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 236 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی اننگز

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سماراوکرما نے 72 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی۔ کوشل مینڈس 50 اور پاتھم نسانکا 40 رنزبناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ ڈاسن شاناکا 24، دیموتھ کارونارتنے 18اور چیرتھ اسالنکا 10 رنز بناسکے۔بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود اور تسکین احمد نے 3،3کھلاڑیوں کو آٹ کیا، شریف الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیش کی اننگز

258 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 236 رنز بناسکی۔بنگلادیشی بیٹر توحید ردوئے 82 رنز بناکر نمایاں رہے تاہم ان کی اننگز ٹیم کو فتح نہ دلواسکی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔