ہومبریکنگ نیوزکراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈان، شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈان، شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

کراچی:کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈان نے شہر کو اندھیرے میں ڈبو دیا۔کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔لائن ٹرپ ہونے سے کے الیکٹرک کے 10 سے زائد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے اور 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

فیڈرز ٹرپ ہونے سے گلشن اقبال، گلستان جوہر، گڈاپ، بلدیہ، نارتھ ناظم آباد، ولیکا، سائٹ ایریا، شادمان ٹان، میمن گوٹھ، ماڈل کالونی اور سعودآباد میں بجلی غائب ہوگئی۔ اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ محدود علاقوں سے بجلی فراہمی میں تعطل کی اطلاع ملی تھی، کے الیکٹرک کا سسٹم مستحکم ہے، تمام گریڈ اسٹیشن مکمل فعال ہیں، عارضی تعطل کو فوری بحال کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔