ہومبریکنگ نیوزڈالر ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایف آئی اے اور حساس ادارے کی گرینڈ آپریشن کی تیاری

ڈالر ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایف آئی اے اور حساس ادارے کی گرینڈ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد:ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کے لییکمر کس لی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہیکہ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیارکرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے نے بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہیکہ ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کرسکیگی، ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈان سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔