گوجرانولہ کی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق پرنسپل سیکریٹری وزیرِ اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد خان بھٹی کیس کے حوالے سے عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی کو آج ہی احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے جس کے بعد نیب کی ٹیم انہیں لے کر لاہور روانہ ہو گئی۔
واضح رہے کہ نیب لاہور محمد خان بھٹی کے خلاف 12 ارب روپے کے کرپشن کیس کی انکوائری کر رہا ہے۔
کرپشن کیس: محمد خان بھٹی کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
