لاہور:تحریک انصاف کے سابق رہنماسید تحسین نوازگردیزی نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔ لاہور میں بہاولپور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرسیدتحسین گردیزی نے استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں بہاولپورسیسردار ملک جہانزیب،علی زین بخاری، عاصم خان، مون چوہان شریک تھے۔
ملاقات کے دوران سید تحسین گردیزی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جہانگیرخان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مفلر پہنائے۔ اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید تحسین نوازگردیزی کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
