ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن نے انتخابی عمل پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بلا لیا

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بلا لیا

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل پر مشاورت کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ انتخابی عمل پر مشاورت کے لئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو باضابطہ دعوت دی ہے۔

انہوں نے کاہ کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 25 اگست کی صبح گیارہ بجے الیکشن کمشن آنے کی دعوت دی ہے، جس پر 7 رکنی پارٹی وفد تشکیل دیا گیا ہے جو سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر اعظم نزیر تارڑ، زاہد حامد، صدر پنجاب رانا ثنااللہ خاں، خواجہ سعد رفیق، خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔