ہومبریکنگ نیوزایشیاکپ سکیورٹی: پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی طلبی کیلئے وفاق کو سمری بھجوادی

ایشیاکپ سکیورٹی: پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی طلبی کیلئے وفاق کو سمری بھجوادی

لاہور:ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے نگران پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی طلبی کے لیے وفاق کو سمری بھجوادی۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی طلبی کی سمری وفاق کو بھجوادی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد فوج اور رینجرز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپردکی جائیں گی۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور نیپال کیدرمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔