ہومبریکنگ نیوزچیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کوئٹہ وکیل کے قتل کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کوئٹہ وکیل کے قتل کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کوئٹہ وکیل کے قتل کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل ،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل تین رکنی بنچ میں شامل ہونگے۔ گزشتہ سماعت جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی تھی۔ عدالت نے دستیاب بنچ کے سامنے 24 اگست کو سماعت مقرر کرنے کا حکم دیا تھا ۔سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار اور شامل تفتیش کرنے سے روک رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔