ہومپاکستانشاہد خاقان سمیت دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس سپیشل جج سنٹرل کو منتقل

شاہد خاقان سمیت دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس سپیشل جج سنٹرل کو منتقل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس سپیشل جج سنٹرل کو منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی منتقلی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے پاس ایل این جی ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں۔
پراسیکیوٹر کے مطابق بھی احتساب عدالت کا اس ریفرنس پر دائرہ اختیار نہیں،ایل این جی ریفرنس سپیشل جج سنٹرل کو منتقل کیا جاتا ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ تفتیشی افسر تمام ریکارڈ سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں جمع کرائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔