اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے نوتعینات سیکرٹری خارجہ، سفیر عاصم افتخار احمد نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد سفیر عاصم افتخار نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب کے طور پر ان کی خدمات کو سراہا اور نئی ذمہ داریوں پر کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عاصم افتخار احمد اس سے قبل اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے،چارج سنبھالنے کے بعد وہ پاکستان کے 34ویں سیکرٹری خارجہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے سابقہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی جگہ لی ہے جو ستمبر 2026 میں ریٹائر ہوئیں اور اب ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کے طور پر فرائض انجام دیں گی۔
عاصم افتخار 1993 میں فارن سروس کا حصہ بنے تھے اور وہ فرانس میں پاکستان کے سفیر اور ترجمان دفتر خارجہ سمیت کئی اہم عہدوں پر کام کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔وزارتِ خارجہ کے مطابق عاصم افتخار احمد کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی فورمز پر ملکی مفادات کو پیشہ ورانہ انداز میں مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
